Posts

Showing posts from 2019

Ghayas ilyas

Image

Kabhi arash par kabhi farsh par

کبھی رُک گئے کبھی چل دیے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے 🌿🌴🌱 یوں ہی عمر ساری گزار دی یوں ہی زندگی کے ستم سہے 🌱🌴🌿 کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر نا نظر ملی نا زبان ہلی یوں ہی سر جھکا کے گزر گئے 🌱🌴🌿 کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے سراپے پر 🌿🌴🌱 جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گئے 🌴🌿🌱 مجھے یاد ہے کبھی ایک تھے مگر آج ہم ہیں جُدا جُدا 🌱🌿🌴 وہ جدا ہوئے تو سنور گئے ہم جدا ہوئے تو بکھر گئے 🌴🌿🌱 کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی اُن کے در کبھی درد بدر 🌱🌿🌴 * غمِ عاشقی تیرا شکریہ * * ہم کہاں کہاں سے گزر گئے * * _ غیاث الدین _ *