ارب پتی صعنت کار ایک مچھیرے کو دیکھ کر بہت حیران ہوا

ارب پتی صعنت کار ایک مچھیرے کو دیکھ کر بہت حیران ہوا جو مچھلیاں پکڑنے کے بجائے اپنے کشتی کنارے سگریٹ سُلگاۓ بیٹھا ہوا تھا
صنعت کار ؛ تم مچھلیاں کیوں نہیں پکڑ رہے؟
مچھیرا ؛ کیوں کہ اج کے دن کافی مچھلیاں پکڑ چکا ہوں 
صنعت کار ؛ تو تم مذید کیوں نہیں پکڑ رہے ؟
مچھیرا ؛ تو میں مذید مچھلیاں پکڑ کے کیا کروں گا
صنعت کار ؛ تم زیادہ پیسے کما سکتے ہو پھر تمہارے پاس موٹر والی کشتی ہوگی جس سے تم گہرے پانی میں جا کر مچھلیاں پکڑ سکو گے تمہارے پاس نائیلون کے جال خریدنے کے لیے کافی پیسے ہونگے اس سے تم زیادہ مچھلیاں پکڑ و گے اور پیسے کماؤ گے
 جلد ہی تم ان پیسوں کی بدولت دو کشتیوں کے مالک بن جاؤ گے ہوسکتا ہے تمہارا ذاتی جہازوں کا بیڑا ہو پھر تم میری طرح امیر ہو جاؤ گے
مچھیرا ؛ پھر میں کیا کروں گا ؟
صنعت کار ؛ پھر تم ارام سے بیٹھ کر زندگی کا لطف اٹھانا  
مچھیرا ؛ تمہیں کیا لگ رہا ہے میں اس وقت کیا کر رہا ہوں
#ghaysilyas

Comments